(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک نیا لیزر سسٹم تیار کریں گے جو جنگی طیاروں اور میزائلوں کو ملکی حدود میں پہنچنے سے پہلے تباہ کرسکے گا۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ہی امریکا اور اسرائیل کے درمیان جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جنگی طاہروں اور مزیائلوں کو مارگرانے کیلئے ایک نیاں اور جدید ترین لیزر دفاعی سسٹم تیار کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے، اسرائیل کی رفائل کمپنی اور امریکا کی لاک ہڈا مارٹن لیزر سسٹم تار کریں گی یہ سسٹم جنگی طیاروں اور میزائلوں کو ملکی سرحدوں میں داخل ہونے سے قبل ہی کامیابی سے تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔