(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی سفیر نےاپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل توقع کرتا ہےکہ اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFIL اسرائیل پر ہونے والےان حملوں کے بارے میں فوری اور جامع تحقیقات کرے گی اور اس کے نتائج کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے لائے گی۔
صہیونی ریاست اسرائیل کے خبر رساں ادارے’ٹائمز آف اسرائیل‘کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ میں صہیونی سفیر گیلاد اردان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کے ارکان کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس کا متن لبنان کی تحریکی جماعت حزب اللہ کی مذمت کی اپیل ہے۔
مکتوب کےمتن کےمطابق صہیونی سفیر نے ماہ مئی میں غزہ کی پٹی پر حماس کے ساتھ کشیدگی کے دوران حزب اللہ کی حماس کو امداد فراہم کرنے اور رواں ہفتے حزب اللہ کی طرف سے لبنان کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیےجانے پر گہری تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صہیونی سفیر نےاپنے پیغام میں پر زور انداز میں کہا کہ اسرائیل توقع کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFIL اسرائیل پر ہونے والےان حملوں کے بارے میں فوری اور جامع تحقیقات کرے گی اور اس کے نتائج کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے لائے گی۔