(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریبا 28 لاکھ سے زائد فلسطینی آباد ہیں جن کی جانیں اور املاک آئے روز غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی بستیوں سے آنے والے یہودیوں کےہاتھوں نشانہ بنتی رہتی ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے لیے 3 ہزاروں گھروں کی منظوری دیدی ہےجس کے بعد مقامی فلسطینیوں کی جانب سے قابض حکمرانوں کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریبا 28 لاکھ سے زائد فلسطینی آباد ہیں جن کی جانیں اور املاک آئے روز غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی بستیوں سے آنے والے یہودیوں کےہاتھوں نشانہ بنتی رہتی ہیں۔