(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی قیادت کے ساتھ میری بات چیت نے یوکرین کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے روس کے حملوں کے جواب میں ہتھیاروں کی فراہمی میں انکار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کو میزائل شکن نظام آئرن ڈوم دینے میں صہیونی ریاست کی ناکامی پر صدمے سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حماس کی یوکرینی سفیر کے بیان کی شدید مذمت
صدر زیلنکسی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شام اور روس کی صورت حال کے حوالے سے ان کے لیے مشکل صورتحال ہے الزامات نہیں لگا رہے میں حقائق بیان کر رہا ہوں، اسرائیلی قیادت کے ساتھ میری بات چیت نے یوکرین کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کو انسانی امداد ضرور بھیجی اور اپنے لوگوں کی حمایت کا اظہار کیا لیکن صیہونی حکومت روس کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں میں شامل نہیں ہوئی۔