(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست کے ساتھ اس معاہدے کی منظوری پر مراکش کے بادشاہ نےکہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانےکے لیے اس معاہدے کی منظوری دی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل اور مراکش کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے معاہدے کے نتیجے میں سفارتی، معاشی،تعلیمی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کے بعد اب رباط میں ایک اور خفیہ تقریب میں کھیلوں کے شعبے میں بھی معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے مراکش کے ہم منصب فوزی لکجا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جس پر دستخط کے دوران قابض ریاست اور مراکش کے جھنڈے لہرائے گئے۔
مزید معلومات کے مطابق مراکش کے بادشاہ نے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانےکے لیے اس معاہدے کی منظوری دی ہےجبکہ فیفا، یورپی اور افریقی فٹ بال ایسوسی ایشنز نے اس معاہدے تک پہنچنے میں تعاون کیا۔ اسے "امید کے لیے فٹ بال: انسانیت اور امن” کا نام دیا گیاہے۔