(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق وباء سے متاثر ہوکر فلسطینی محصور علاقے غزہ میں 2 افرادجاںبحق ہوئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں4 افراد وفات پا گئےاس کے ساتھ ہی کورونا سےمتاثرہ 55 کے قریب شہری انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وباء سے متاثرہ 6 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 291 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وباء سے متاثر ہوکر فلسطینی محصور علاقے غزہ میں 2 افرادجاںبحق ہوئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں4 افراد وفات پا گئےاس کے ساتھ ہی کورونا سےمتاثرہ 55 کے قریب شہری انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں جن میں 19 افراد کی حالت نازک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔