(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان احمد الصحاف نے فلسطین کے حوالے سے اپنے دیرینہ مؤقف کی تجدید کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی کاز کے لیے عراق ہمیشہ سے دوٹوک اور واضح مؤقف رکھتا ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نےاپنے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطینی عوام کی اپنے قومی حقوق کے لیے صہیونیوں کے خلاف بہادری سے جاری جنگ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے وطن پرناجائز قبضہ مانتا ہے۔
ترجمان احمد الصحاف نے فلسطین کے حوالے سے اپنے دیرینہ مؤقف کی تجدید کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی کاز کے لیے عراق ہمیشہ سے دوٹوک اور واضح مؤقف رکھتا ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، اس کے ساتھ ہی اسرائیل کو تسلیم نہ کرتےہوئےعراق فلسطینی عوام کے مکمل جائز حقوق اورآئینی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔