(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنانی اسپیکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قابض ریاست کی فضائیہ روزانہ کی بنیاد پر لبنانی حدود کی خلاف ورزی کر رہی ہےاسی وجہ سے لبنان اسرائیل کیشدگی کی تمام تر ذمہ دار بھی خود صہیونی حکومت ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روزاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتیونیو گوتیرس 4 دن کے دورے پر لبنان کے شہر بیروت پہنچے جہاں لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری اور انتیونیو گوتیرس کی مشترکہ پریس کانفرنس میں لبنانی اسپیکر نے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی لبنان میں مسلسل کارروائیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ قابض ریاست کی فضائیہ روزانہ کی بنیاد پر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہی ہےاسی وجہ سے لبنان اسرائیل کیشدگی کی تمام تر ذمہ دار بھی خود صہیونی حکومت ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے لبنان اور صہیونی ریاست کے مابین سمندری حدود طے ہونے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری حدود کا تعین اقوام متحدہ کی نگرانی میں انجام پائے، کیونکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث مذاکرات میں خلل سے لبنان کی اقتصادی حیثیت پر برا اثر پڑے گاجو بحران کے حل میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔