(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایتان نایح نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کے فروغ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں اس کے تحت بحرین میں سمندری راستے سے آنے والی اشیاء کو اسرائیل جانے والے طیاروں میں منتقل کیاجا سکے گا۔
صہیونی ریاست اسرائیل اور بحرین کے تعلقات معمول پر آنے کے بعد اسرائیل نے بحرین سے ایلومینیم کودرآمد کرنا شروع کردیا ہے۔
عالمی ذرائع کے مطابق منامہ میں صہیونی سفیر ایتان نایح نے اپنے ایک بیان میں بحرین کے ساتھ اس نئی تجارتی پیش رفت کی اطلاع دی تاہم بحرین سے اسرائیل کی ایلومینیم درآمدات کی مقدار یا قیمت کی وضاحت نہیں کی ہے۔
ایتان نایح نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کے فروغ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں اس کے تحت بحرین میں سمندری راستے سے آنے والی اشیاء کو اسرائیل جانے والے طیاروں میں منتقل کیاجا سکے گا۔
واضح رہے کہ بحرین مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ایلومینیم دھات تیارکرنے والا بڑا ملک ہےجس کے ساتھ اسرائیل نے 2020ء میں تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے ابراہیم اکارڈپر دستخط کیے تھے ۔