(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکام کی جانب سے رواں ہفتے بھی امریکہ میں صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کی توقع ہے جس میں عالمی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز امریکا پر ایرانی اہداف پر فوجی حملے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کا ایرانی جوہری سرگرمیوں سے متعلق خوف دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل آئے روز ایران پر طرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگا کر عالمی سطح پر ایرانی ایٹمی پروگرام کو بند کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور امریکہ جیسے اتحادی سے ہر ملاقات میں ایران پر سخت پابندیاں عائد کر نے کے مطالبات کر رہا ہے۔
قابض صہیونی حکام کی جانب سے رواں ہفتے بھی امریکہ میں صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کی توقع ہے جس میں عالمی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز امریکا پر ایرانی اہداف پر فوجی حملے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
مزید معلومات کے مطابق بینی گینٹز اورصہیونی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اپنے امریکی مذاکرات کاروں پر زور دیں گے کہ وہ امریکی ریاست ویانا میں تعطل کا شکار جوہری مذاکرات کو ایران کے بارے میں مزید فیصلہ کن اقدام کے طورپر لیں اور ایران کے حوالے سے امریکہ کے پلان بی پر عمل درآمد کرایا جاسکےجوپلان کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف چڑھائی کر نےپر مشتمل ہوگا۔
واضح رہے کہ صہیونی حکمران امریکا سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کا ہدف ایران میں جوہری تنصیبات نہیں بلکہ یمن میں ایرانی اڈے جیسی جگہیں ہوسکتی ہیں۔