(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیراعظم کہتے ہیں کہ ایران نےاپنے جوہری پروگرام میں سرخ لکیر کو عبور کرلیا ہے اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
صہیونی ریاست کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں ایران کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کے لئے جو کرنا ضروری ہوا کریں گے، انھوں نے کہا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں’جوہری طاقت بننے کی کوشش کرتے ہوئے سب پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی اسرائیل کبھی بھی اجازت نہیں دے گا ایران کی جوہری سرگرمیوں کوروکنے کے لیے مزید ٹھوس اورمربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں سرخ لکیرکو ‘عبور کرلیاہے اور اسرائیل ایران کی جوہری صلاحیت سے روکنے کے لئے جو ضروری ہوا وہ کرے گا۔