(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ’معاہدہ ابراہیم‘ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے۔ شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب کا موقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’فلسطین اسرائیل تنازع کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں حقیقی استحکام ممکن نہیں۔