• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کا یوکرین کو فوجی امداد دینے پر غور

یوکرین کو میزائل شکن آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم دینےکا فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم اس پر غور کیا جارہا ہے

بدھ 01-02-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسرائیل کا یوکرین کو فوجی امداد دینے پر غور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کو فوجی امداد دینے اور مسئلے کی حل کی خاطر مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست کے وزیراعظم  نیتن یاہو نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے دوراہ اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر امریکہ کی جانب سے اپنا کردار ادا کرنے پر کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کے معاملے کو کسی منطقی انجام تک لے جانے کی خاطر کوششوں کو تیز کرنے کی اپیل  کے تناظر میں اسرائیل یوکرین کو فوجی امداد دینے اور مسئلے کی حل کی خاطر مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس حوالے سے یوکرین کی براہ راست فوجی مدد کرنے کے سوال پر صیہونی وزیراعظم نے غیر واضح انداز میں کہا کہ اسرائیل نے یوکرین کو میزائل شکن آئرن ڈوم امریکی ڈیفنس سسٹم دینےکا فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم اس پر غور کیا جارہا ہے۔

یوکرین سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نے کسی ٹھوس کمٹمنٹ کا اظہار نہیں کیا کیونکہ اسرائیل کے روس کے ساتھ اچھے تعلقات بھی ہیں، ماسکو اس وقت شام کی فضائی حدود کو کنڑول کر رہا ہے اور دوسری جانب اسرائیل کے جانی دشمن ایران کے شام میں ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں پر اس نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Tags: اسرائیلیامریکہروسشامصیہونیفلسطینیوکرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.