(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 15 سالہ لبنانی کھلاڑی نے عالمی مقابلے سے احتجاجاًیہ کہتے ہوئے دستبرداری اختیار کی کہ وہ فلسطینیوں کے قاتلوں کی شکل بھی دیکھنا نہیں چاہتا۔
تفصیلات کے مطابق لبنان سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ شربل ابو ظاھر نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں ہونے والی ورلڈ جونیئر مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے سے اس وقت انکار کردیا جب انھیں معلوم ہوا کہ ان کا مقابلہ فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سے ہے۔
انسحاب اللاعب اللبناني الشبل #شربل_أبو_ضاهر من بطولة العالم للفنون القتالية المختلطة في #أبوظبي رفضاً لمواجهة لاعب اسرائيلي
الله محيي أصلك يا بطل …والله ✌💛 pic.twitter.com/L8zBAvMQzE— ramia al ibrahim – راميا الابراهيم (@ramiaalibrahim) August 18, 2022
انھوں نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے قاتلوں کی شکل بھی دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ وہ عربوں کی آواز ہیں جو ظالم اسرائیل کو مسترد کرتی ہے اور اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو بھی مستردکرتی ہے اس لئے احتجاج کے طورپر وہ اس مقابلے سے دستبردار ہورہے ہیں ۔