(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی چینل کے مطابق اگر اسرائیل کے ساتھ جنگ چھڑ گئی تو حزب اللہ اور حماس شمالی سرحدوں یا پھر غزہ کی پٹی میں خود کش ڈرون سے حملے کر سکتے ہیں اور یہ بہت بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔
اسرائیل کے عبرانی چینل 12 کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے عسکری ذرائع نےلبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں حزب الله ہر روزاسرائیل پر ایک ہزار میزائل برسا سکتی ہے۔
چینل 12 نے اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل کے ساتھ جنگ چھڑ گئی تو حزب اللہ اور حماس شمالی سرحدوں یا پھر غزہ کی پٹی میں خود کش ڈرون سے حملے کر سکتے ہیں اور یہ بہت بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور بعض دیگر بڑی طاقتیں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی حامی ہیں تاہم صہیونی حکمرانوں کو حزب اللہ اور حماس کی جانب سےشدید خوف لاحق ہے جس کا انہوں نے ختلف مواقعوں پر زکر کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ان دو جماعتوں کو اپنے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔