(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی کابینہ نے دو روز قبل تزویراتی اہمیت کی حامل گولان کی چوٹیوں میں صہیونی آبادکاروں کے لیے 7300 مزید مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی جبکہ 1200 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ملک شام کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں میں یہودی آبادکاروں کی تعدادآئندہ پانچ سالوں میں دُگنا کرنے کےاس شدت پسندانہ منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام خطرناک اور بے مثال اشتعال انگیزی ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی کابینہ نے دو روز قبل تزویراتی اہمیت کی حامل گولان کی چوٹیوں میں صہیونی آبادکاروں کے لیے 7300 مزید مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہےجبکہ 1200 مربع کلومیٹر زمین پر صہیونیوں نے قبضہ کر رکھا ہے، اسرائیل کے اس منصوبے کے بعد اسرائیل کی اس سطح مرتفع پر گرفت مزید مضبوط ہوجائے گی۔