(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مس جنوبی افریقہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی نسل پرست دہشتگرد انہ اقدامات کے خلاف اسرائیل کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن مس یونیورس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق براعظم کی سب سے بڑی فلسطینی یکجہتی تنظیم افریقہ فار فلسطین کا کہنا ہے کہ مس جنوبی افریقہ لالیلا مسوانی نے اسرائیل کی میزبانی میں ہونے والی متنازعہ مس یونیورس مقابلے میں شرکت سے دستبردار ی کا فیصلہ کیا ہے۔
مس جنوبی افریقہ لالیلا مسوانی کا کہنا ہے کہ مس یونیورس کا مقابلہ آئندہ ماہ اسرائیلی شہر ‘ایلات’ میں منعقد کیا جارہا ہے جو کہ نسل پرست دہشتگرد ریاست اسرائیل نے فلسطینیوں کی آبائی زمین کو مسمار کرکے تعمیر کیا ہے۔
مس نیورس ایک عالمی مقابلہ ہے جس کو انتہائی اہمیت حاصل ہے او رمس جنوبی افریقہ کا اس مقابلے کا بائیکاٹ کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے ضمیر پربوجھ نہیں لے سکتی اسرائیل ایک قابض ملک ہے جس نے فلسطین پر جبری قبضہ کیا ہے۔