(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ’حماس‘ کے سینیر رہ نما نے صیہونی ریاست کی جانب سے بغیر کسی جرم کے فلسطینیوں کی قید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز قابض ریاست ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیر بزرگ رہنما الشیخ حسن یوسف نے قابض ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے قید رکھنے کی غیر قانونی پالیسی انتظامی حراست انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ماورائے قانون اور آئین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد بغیر کسی جرم کے انہیں محض شبے کی بنیاد پر طویل عرصے تک پابند سلاسل رکھتی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوبین اقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست کرنے اور ان کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کیلئے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس پالیسی میں محض شبہ کی بنیاد پر جرم کئے جانے سے پہلے فلسطینیوں کو قید کردیا جاتا ہے۔