• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل حملے کا صرف خواب دیکھ سکتا ہے، ایران  

پیر 06-12-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل حملے کا صرف خواب دیکھ سکتا ہے، ایران  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) علی باقری نے صہیونی ریاست کے آئے دن ایران مخالف بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اگر ایران پر حملے کا خواب دیکھ رہا ہے تو ضرور دیکھے، البتہ اگر وہ اس خواب میں ڈوب گیا  تو ہمیشہ کے لیے سو جائے گا۔

تفصیلات  کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلیٰ مذاکرات کار علی باقری کنی نے اپنے ایک بیان میں واضح  کر دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور تہران پرامن ایٹمی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ان  کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات میں ایران نےتجاویز پیش کرکے اچھے معاہدے کے حصول کے بارے میں اپنے عزم کا اظہار کر دیا ہے، اب دیگر فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ ہماری تجاویز کا جواب دیں، البتہ ان کا جواب شواہد اور دلائل پر مبنی ہونا چاہیے۔

علی باقری کنی نے یہ بات زور دے کرکہی  کہ ایران نے تجاویز پیش کرکے اچھے معاہدے کے حصول کےلیے اپنے عزم کا اظہار کر دیا ہے، امریکہ  کے دباؤ میں ایٹمی معاہدے کے تحت ہٹائی جانے والی تمام پابندیاں جو دوبارہ عائد کی گئیں فوری طور پر ہٹائی جائیں، اور اب دیگر فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ ہماری تجاویز کا جواب دیں، البتہ ان کا جواب شواہد اور دلائل پر مبنی ہونا چاہیے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے آئی اے ای اے کی جاری کردہ نئی رپورٹ اور یورینیم کی نوے فی صد افزودگی سے متعلق کیے جانے والے بعض دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوے فیصد افزودگی کی خبریں صیہونی ذرائع ابلاغ نے پھیلائی ہیں جن کی آئی اے ای اے کے اعلی ترین عہدیدار یعنی خود ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے بھی تردید کی جاچکی ہے۔

علی باقری نے صہیونی ریاست کے آئے دن ایران مخالف بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اگر ایران پر حملے کا خواب دیکھ رہا ہے تو ضرور دیکھے ، البتہ اگر وہ اس خواب میں ڈوب گیا  تو ہمیشہ کے لیے سو جائے گا۔

Tags: اسرائیلایرانصہیونیئزمعلی باقری کنینائب وزیر خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.