• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایران کشیدگی کے آغاز سے اب تک 3834 اسرائیلی زخمی

ایران کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اب تک اسرائیل میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 3834 تک پہنچ گئی ہے۔

جمعرات 19-03-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایران کشیدگی کے آغاز سے اب تک 3834 اسرائیلی زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 3834 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 74 تاحال زیر علاج ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے بدھ 18 مارچ سنہ 2026ء کی شام 6:00 بجے تک 3834 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 74 افراد اس وقت طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ زیر علاج افراد میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ 6 کی حالت سنگین اور 11 کی حالت درمیانی درجے کی ہے جبکہ 56 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی وزارت صحت نے منگل کی شام ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں کی تعداد 3727 بتائی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 107 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق موجودہ جنگ کے آغاز سے اب تک 14 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قابض اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر سخت سینسر شپ برت رہا ہے اور قابض فوج نے نشانہ بننے والے مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز نشر کرنے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کے خلاف وارننگ جاری کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 28 فروری سے قابض اسرائیل اور امریکہ ایران پر جارحیت کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں سینکروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام شامل ہیں۔

Tags: CasualtiesInjuredIranIran conflictisraelIsrael-Iran tensionIsraeli casualtiesMiddle East Conflictmilitary conflictwar news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.