• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل نے 2023 سے ریڈ کراس کی فلسطینی اسیران تک رسائی روک رکھی ہے

اس اقدام سے قیدیوں کی بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

پیر 08-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیل نے 2023 سے ریڈ کراس کی فلسطینی اسیران تک رسائی روک رکھی ہے
0
SHARES
23
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل پیئر کرینبول نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل سات اکتوبر سنہ 2023 سے فلسطینی اسیران تک ریڈ کراس کی رسائی مسلسل روکے ہوئے ہے۔

اتوار کے روز جاری اپنے صحافتی بیان میں کرینبول نے بتایا کہ ریڈ کراس کی کمیٹی اسیران تک رسائی کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کر رہی ہے، حالانکہ قابض اسرائیل نے اس کے کام پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اس سلسلے میں ایک اسرائیلی رپورٹ نے بھی پردہ چاک کیا ہے کہ فلسطینی اسیران غزہ پر غاصبانہ جنگ کے آغاز کے بعد سے تیزی سے بگڑتی ہوئی اذیت ناک حالات میں قید رکھے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متعدد اسیران شدید بھوک کا شکار ہیں۔ یہ تفصیلات اسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک آڈٹ رپورٹ میں سامنے آئیں۔

عبرانی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اتوار کے روز لکھا کہ آڈٹ میں قیدیوں کے وزن میں خطرناک حد تک کمی اور شدید غذائی قلت کی علامات پائی گئیں جنہیں دفتر کے نمائندوں نے ملاقاتوں کے دوران مشاہدہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق معائنہ کاروں نے بتایا کہ کئی اسیران انتہائی حد تک دبلا ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اسیران کی حالت اس وقت زیادہ تباہ کن ہو گئی جب غزہ پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے بعد گرفتار شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اسیران کو انتہائی کمزور خوراک دی جا رہی ہے اور جیل کے پہرے داروں کی جانب سے بار بار جسمانی تشدد کیا جاتا ہے۔ انہیں ایسے غیر صحت مند ماحول میں رکھا گیا ہے جہاں گنجان سیلوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

قابض اسرائیل کی جیل انتظامیہ نے جنگ شروع ہونے کے بعد معمول کی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ فلسطینی اسیران کو اپنے اہل خانہ سے رابطے، ریڈ کراس سے ملاقات اور روزانہ سیل سے صرف ایک گھنٹہ باہر نکلنے تک سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی ذاتی اشیاء رکھنے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے جن میں کتابیں اور خاندانی تصاویر شامل ہیں۔

یہ سخت پابندیاں تمام فلسطینی اسیران پر لاگو کی گئی ہیں جن میں کم عمر اسیر بھی شامل ہیں اور ان کے حالات، صحت اور انسانی ضرورتوں کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.