• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رفح کراسنگ پر اسرائیلی رکاوٹیں انسانی بحران کو بڑھا رہی ہیں: حماس

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل رفح کراسنگ پر مسافروں کی آمد و رفت میں دانستہ رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

جمعرات 12-02-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
رفح کراسنگ پر اسرائیلی رکاوٹیں انسانی بحران کو بڑھا رہی ہیں: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل رفح کراسنگ کے ذریعے سفر کرنے والے فلسطینیوں کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور طے شدہ تعداد کے مطابق مسافروں کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

حازم قاسم نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی کہ قابض اسرائیل نے اب تک طے شدہ تعداد کے مقابلے میں صرف 27 فیصد مسافروں کو گزرنے کی اجازت دی ہے، اس کے علاوہ مسافروں کو قابض فوج کے ہاتھوں دورانِ سفر تفتیش، تشدد اور ہراساں کیے جانے جیسے سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے کراسنگ کے ذریعے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حازم قاسم نے ثالثوں اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو رفح کراسنگ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنائیں اور سیز فائر معاہدے کی تمام شقوں کی وسیع پیمانے پر کی جانے والی ان خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسی تناظر میں غزہ میں گورنمنٹ میڈیا آفس نے بدھ کے روز بتایا کہ سنہ دو فروری 2026ء سے 10 فروری تک رفح کراسنگ کے ذریعے مصر جانے والے مسافروں کی کل تعداد محض 275 رہی، جبکہ 213 افراد غزہ واپس پہنچے اور قابض اسرائیل نے 26 مسافروں کو سفر سے روک کر واپس بھیج دیا۔

Tags: BorderClosureGazaBorderHamasHazemQassemHumanitarianCrisisIsraeliRestrictionsMiddleEastConflictOccupiedPalestinePalestinianTravelRafahCrossing
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.