• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 9 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پھانسی کے قانون پر بحث کے دوران بن گویر کا پھندے کے ساتھ اجلاس میں شرکت

قابض اسرائیل کے وزیر بن گویر نے قیدیوں کو پھانسی دینے کے قانون پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

منگل 09-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
پھانسی کے قانون پر بحث کے دوران بن گویر کا پھندے کے ساتھ اجلاس میں شرکت
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

ایک ویڈیو کلپ جو اسرائیلی سوشل میڈیا کارکنوں نے ایکس پلیٹ فارم پر شیئر کیا میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور ان کی جماعت عوتسما یَہودیت کے کئی ارکان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران پھانسی کے پھندے کی شکل کا بیج پہن رکھا تھا۔ یہ اجلاس فلسطینی اسیران کے لیے سزائے موت کے قانون کے مسودے پر بحث کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں بن گویر نے کہا کہ زیوی کا فوگل کی سربراہی میں کمیٹی اس قانون پر بحث کر رہی ہے جو انہی کی جماعت کی رکن کنسٹ لیمور سون ہار میلخ نے پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ قانون تخریب کاری کے مرتکبین کے لیے سزائے موت کا قانون ہے اور اسرائیل میں یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔” انہوں نے اپنے کوٹ پر لگے بیج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ”ہم یا تو پھانسی کی رسّی یا پھندہ، یا برقی کرسی چاہتے ہیں، تخریب کاری کرنے والوں کے لیے سزائے موت۔”

گذشتہ نومبر میں کینسٹ نے اس قانون کے مسودے کی پہلی ریڈنگ کی منظوری دی تھی جس کے مطابق ان افراد کو سزائے موت دی جا سکتی ہے جن پر قابض اسرائیل یہ الزام لگائے کہ انہوں نے ایسے حملے کیے جن میں اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ یہ تجویز انتہائی دائیں بازو کی جماعت عوتسما یَہودیت کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کی قیادت بن گویر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بن گویر نے تمام صہیونی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے اس قانون کی حمایت کا مطالبہ کیا تھا اور اسے "تاریخی قدم” قرار دیا تھا۔ مسودے میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر کوئی شخص دانستہ یا لاپرواہی سے ایسے حملے میں ملوث ہو جس میں کسی اسرائیلی کی ہلاکت ہو اور محرک نسل پرستی یا قابض اسرائیل کے خلاف دشمنی ہو تو اسے سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی حتمی سزائے موت میں کمی کی اجازت نہیں ہو گی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.