• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 20 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عید کے موقع پر مسجدِ اقصیٰ میں پابندیاں، نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مسجد اقصیٰ میں نمازِ عید کی ادائیگی پر پابندی کے باعث فلسطینیوں کو داخلے کے دوران رکاوٹوں اور مبینہ تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

جمعہ 20-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
عید کے موقع پر مسجدِ اقصیٰ میں پابندیاں، نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے آج جمعہ کی صبح مقبوضہ القدس کے علاقے باب العامود میں فلسطینیوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔ اس موقع پر قابض پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور قدیم شہر (اولڈ سٹی) کے گرد و نواح میں فوجی پابندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے باب الساہرہ کے مقام پر ان فلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے جو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں عائد پابندیوں کے باوجود قبلہ اول کے دروازوں کے قریب نمازِ عید ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک انتہائی تکلیف دہ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب مسجد اقصیٰ کے اندر سے عید کی تکبیرات کی آوازیں تو بلند ہوئیں لیکن وہاں عید کی نماز ادا نہ کی جا سکی۔ مسجد اقصیٰ کو قابض دشمن کی جانب سے مسلسل اکیسویں روز بھی بند رکھا گیا ہے، جو کہ سنہ 1967ء میں اس پر ہونے والے غاصبانہ قبضے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا اور سنگین واقعہ ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر فلسطینی عوامی حلقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اپیلیں کی گئی ہیں کہ عوام مسجد اقصیٰ کی جانب پیش قدمی کریں، اس کے قریب ترین مقامات پر پہرہ (رباط) دیں اور قابض اسرائیل کے اس ظالمانہ فیصلے کو پاش پاش کر دیں۔

Tags: Al QudsAl-Aqsa MosqueEid prayerholy siteIsraeli restrictionsjerusalemMiddle East ConflictpalestinePalestinian RightsWorshippers
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.