(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کیوں نہیں کی؟؟،، صیہونی ریاست نے اقوام متحدہ کے جنرل۔سیکریٹری کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی، اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا ہے ’جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے حملے کی مذمت نہیں کر سکتا وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے، اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل اسرائیل مخالف ہے جو دہشت گردوں اور قاتلوں کی حمایت کرتا ہے‘۔
صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کی۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کہ ’یہ اسرائیل مخالف سیکریٹری جنرل ہے جو دہشت گردوں اور قاتلوں کی حمایت کرتا ہے ‘۔