• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں اضافہ، شہدا کی مجموعی تعداد 912 ہو گئی

2 مارچ تا 17 مارچ 2026ء کے دوران لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں سے مجموعی طور پر 912 شہری شہید اور 2221 زخمی ہوئے ہیں۔

بدھ 18-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں اضافہ، شہدا کی مجموعی تعداد 912 ہو گئی
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے لے کر 17 مارچ سنہ 2026ء تک لبنان پر جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 912 ہو گئی ہے جبکہ 2221 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں پر قابض اسرائیل کے سفاکانہ فضائی حملوں کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد جامِ شہادت نوش کر گئے اور 80 زخمی ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیل کی جانب سے لبنان کے متعدد علاقوں بالخصوص جنوبی لبنان کے قصبوں اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے (ضاحیہ) کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس میں معصوم شہریوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے۔

اسی تناظر میں وزارت صحت نے قبل ازیں بتایا تھا کہ بیروت میں ایئرپورٹ روڈ کو نشانہ بنانے والے ایک حملے میں ایک شہری شہید اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبوں عبا اور جبشیت کے درمیان ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ قابض دشمن کے جنگی طیاروں نے تول نامی قصبے میں ایک رہائشی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک اور حملہ سلطانیہ نامی قصبے میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں ایک شہری شہید ہو گیا جبکہ لبنانی فوج نے اپنے ایک اہلکار کی شہادت کا اعلان کیا ہے جو نبطیہ کے علاقے قعقعیہ الجسر میں ہونے والے حملے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس حملے میں پانچ دیگر فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: BeirutCivilian CasualtiesisraelIsraeli aggressionIsraeli AttacksLebanonLebanon NewsMiddle East ConflictSouth Lebanonwar in Lebanon
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.