• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

وسطی غزہ میں پولیس گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 8 اہلکار شہید

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں قصبہ الزوایدہ کے داخلی راستے پر اتوار کی شام قابض اسرائیل کے طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پولیس کے 8 افسران اور اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

پیر 16-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
وسطی غزہ میں پولیس گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 8 اہلکار شہید
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں قصبہ الزوایدہ کے داخلی راستے پر اتوار کی شام قابض اسرائیل کے طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پولیس کے 8 افسران اور اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ وسطی گورنری میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 8 شہدا اور 14 زخمیوں کو گورنری کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے الزوایدہ کے قریب پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وسطی گورنری میں مداخلت کار پولیس کے ڈائریکٹر کرنل ایاذ ابو یوسف اپنے 7 ساتھی اہلکاروں سمیت شہید ہو گئے۔

قبل ازیں آج صبح وسطی غزہ میں صیہونی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار شہری شہید ہو گئے تھے۔ یہ کارروائی گذشتہ اکتوبر سے جاری سیز فائر معاہدے کی ان روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی خلاف ورزیوں کا حصہ ہے جو قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل کی جا رہی ہیں۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سیز فائر کے بعد سے اب تک صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 663 ہو چکی ہے۔

Tags: Central GazaGaza NewsIsrael attacksMiddle East ConflictPalestinian MartyrsPalestinian police
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.