• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رمضان سے پہلے اسرائیلی آپریشن، مسجد اقصیٰ کے ملازمین و محافظ گرفتار

اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے سیکیورٹی عملے اور محافظین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔

جمعہ 06-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
رمضان سے پہلے اسرائیلی آپریشن، مسجد اقصیٰ کے ملازمین و محافظ گرفتار
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہِ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ مبارک میں خدمات انجام دینے والے ملازمین اور محافظوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیوں میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ یہ منظم پالیسی اس مقصد کے تحت اپنائی جا رہی ہے کہ ماہِ رمضان المبارک سے قبل مسجد اقصیٰ کو مقامی مقدسی موجودگی سے خالی کر دیا جائے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی پولیس نے جمعرات کی شام مسجد اقصیٰ کے دو محافظوں خلیل الترہونی اور احمد ابو علیا کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں بلدہ قدیمہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ان کے گھروں پر چھاپے مار کر کی گئیں جہاں گھروں کی تلاشی لی گئی اور سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی۔

اسی سلسلے میں قابض اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے اوقاف کے دو ملازمین عبد الرحمن الشریف اور مہدی العباسی کو چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ اس سے قبل عدالتیں ان کی رہائی کے احکامات جاری کر چکی تھیں۔

اس سے پہلے قابض اسرائیل کی عدالت نے دونوں ملازمین کی حراست میں آج تک توسیع کی تھی تاکہ انہیں مرکزی عدالت کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ یہ اقدام اس استئناف کے بعد کیا گیا جو استغاثہ نے ان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی۔

الشریف اور العباسی کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران صلح عدالت اور مرکزی عدالت دونوں نے ان کی رہائی کے فیصلے سنائے تھے مگر قابض اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے ان احکامات پر عمل درآمد سے انکار کر دیا اور نیا استئناف دائر کیا جس کے نتیجے میں دونوں کو انتظامی حراست میں ڈال دیا گیا۔

اسی کے ساتھ قابض اسرائیل کی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شرعی قاضی شیخ ایاد العباسی کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے کا حکم تھما دیا جو کئی ماہ تک توسیع کے قابل ہے۔

اسی نوعیت کا ایک اور حکم مقدسی شہری جمیل العباسی کو بھی دیا گیا جس کے تحت انہیں بھی اسی مدت کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ یہ دونوں احکامات اس وقت جاری کیے گئے جب انہیں مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قشلہ پولیس مرکز میں طلب کیا گیا تھا۔

اسیران کے امور کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی حکام نے متعدد مقدسی شہریوں جن میں رہا کیے گئے اسیر بھی شامل ہیں کے خلاف نئے احکاماتِ دوری جاری کیے ہیں۔ ان میں بلدہ العیسویہ سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر محمد موسیٰ مصطفیٰ کو ایک ہفتے کے لیے دور رکھنے کا حکم شامل ہے جو چھ ماہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح نوجوان نہاد العباسی کو بھی قشلہ پولیس مرکز میں تفتیش کے بعد ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے دور رکھا گیا۔ اس کے علاوہ العیسویہ سے تعلق رکھنے والے دو سابق اسیر قصی احمد داری اور ادہم سبتہ کو بھی ایک ایک ہفتے کے لیے دور رکھنے کے احکامات دیے گئے جو ہر ایک کے لیے چھ ماہ تک بڑھ سکتے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے وضاحت کی کہ اس نے ماہِ جنوری کے دوران کم از کم 100 احکاماتِ دوری ریکارڈ کیے جن میں سے 95 کا براہ راست ہدف مسجد اقصیٰ المبارک تھا۔

گورنری نے خبردار کیا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ قابض اسرائیل کی حکام جان بوجھ کر دور کیے گئے افراد پر سخت پابندیاں عائد کرتی ہیں۔ ان پابندیوں میں میڈیا سے گفتگو یا اپنے حالات علانیہ بیان کرنے پر دوری کے احکامات دوبارہ نافذ کرنے کی دھمکیاں شامل ہیں جس کے باعث درست اندراج اور مکمل دستاویز سازی میں شدید رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

گورنری نے یہ بھی بتایا کہ قابض اسرائیل کی حکام نے حالیہ عرصے میں بعض احکاماتِ دوری واٹس ایپ کے ذریعے مختصر پیغامات کی صورت میں بھیجنا شروع کر دیے ہیں جو جبر اور خوف کی ایک نئی شکل ہے۔

Tags: AlAqsaMosqueHumanRightsViolationsIsraeliCrackdownIsraeliOccupationjerusalemPalestinianEmployeesPalestinianGuardsRamadanReligiousSiteswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.