• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل اندرونی محاذ پر شدید کمزوریوں کا شکار ہے، رپورٹ

پیر 10-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل اندرونی محاذ پر شدید کمزوریوں کا شکار ہے، رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق مئی 2021 میں صہیونی آپریشن کے بعد سے فلسطینیوں میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ بڑھ گیا ہے، اور النقب اور الجلیل کے علاقوں میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اپنا  کنٹرول تقریباً کھو چکی ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے  معاریو کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ  اسرائیل فلسطینی باشندوں کے ساتھ آنے والے وقتوں میں اپنے اندرونی معاملات میں متعدد جگہوں پر شدید کمزوریوں کےباعث بڑے چیلنج سے گزر رہا ہے خاص طور پر مئی 2021 میں مقبوضہ فلسطین کے عرب شہروں کے واقعات کےبعد اسرائیلی فوج اور پولیس کے لیے بڑی دشواریاں پیدا ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پاس مقبوضہ فلسطین میں  شمالی سرحد پر بستیوں کے دفاع کے لیے کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے جبکہ صیہونی حکومت نے داخلی محاذ کی حمایت کے لیے 75 ارب شیکل خرچ کیے ہیں اورداخلی سلامتی کے لیے 20 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں ساتھ ہی بارڈر گارڈ ایک چھوٹا ادارہ ہے جس کے ارکان کو ہر سال ملازمت سے مستثنیٰ قرار دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید  کہا گیا ہے کہ مئی 2021 میں صہیونی آپریشن کے بعد سے فلسطینیوں میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ بڑھ گیا ہے، اور النقب اور الجلیل کے علاقے جہاں عرب اور یہودی ملی جلی شکل میں رہتے ہیں، اسرائیلی سکیورٹی فورسز اپنا  کنٹرول تقریباً کھو چکی ہیں اس وجہ سے قوی امکان ہے کہ آنے والے وقت میں یہ  جنگ یقینی طور پر بڑھے گی۔

Tags: اسرائیلی فورسزالنقبصہیونیئزمقابض ریاست اسرائیلمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.