• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 7 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان پر صہیونی بمباری: 39 شہید، 136 زخمی

لبنان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 39 افراد شہید اور 136 زخمی ہوئے۔

پیر 06-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان پر صہیونی بمباری: 39 شہید، 136 زخمی
0
SHARES
24
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی دشمن کی سفاکیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں قضاء صور کے علاقے صدیقین پر ہونے والے فضائی حملے میں تین لبنانی شہری جام شہادت نوش کر گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ ان شدید اور پیہم غارات کا حصہ ہے جو جنوبی لبنان کی مختلف بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 136 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رات گئے لبنانی علاقوں میں غاصب اسرائیل کی جانب سے بمباری کی ایک نئی لہر دیکھی گئی جس میں کفردونین، باتولیہ، الشہابیہ، عین بعال، کفرا، صدیقین اور وادی الحجیر کی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح قضاء صیدا میں واقع قصبہ کفر حتی پر 6 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور کئی زخمی ہوئے جبکہ املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے پے در پے بیانات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کے طور پر البیاضہ، عیناتا اور السدر کے علاقوں کے ساتھ ساتھ مالکیہ بستی کے گردونواح میں قابض اسرائیل کے فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے مسلسل غارات کے جواب میں زرعیت چھاؤنی پر خودکش ڈرونز کے ذریعے حملے کا بھی اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں قابض اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کی سرحد پر واقع المصنع کراسنگ کے گردونواح میں موجود لوگوں کو وہاں سے نکل جانے کی دھمکی دی تھی تاکہ اسے بمباری کا نشانہ بنایا جا سکے اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ مقام فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے گذشتہ روز ہفتے کی شام اعلان کیا تھا کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے اب تک ملک پر جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی کل تعداد 1,422 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 4,294 تک جا پہنچی ہے۔

Tags: AirstrikesCivilian CasualtiesHumanitarian CrisisIsrael attacksIsrael Lebanon conflictIsraeli aggressionLebanon bombingMiddle East Conflictregional tension
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.