(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) عراق کے گورنرامید خوشناؤ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ موجودہ انتخابات کے ماحول میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا میڈیا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عراقی صوبہ کردستان کے گورنر امید خوشناؤکی جانب سے اربیل میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مطالبے پرمبنی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اربیل میں ہونے والی اس کانفرنس کو ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے دیے گئے حق سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منعقد کیا گیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے البتہ اس کانفرنس کا مرکزی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ کانفرنس لوکل گورنمنٹ کی اجازت سے منعقد کی گئی ہے۔
عراق کے گورنرامید خوشناؤ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ موجودہ انتخابات کے ماحول میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا میڈیا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں 24 ستمبر کو اربیل میں منعقد کی گئی ایک امن کانفرنس کے شرکا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر ایسے وقت میں زور دیا ہے کہ جب 10 اکتوبر کو عراق میں شفاف انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔