(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہانگ کانگ سے صہیونی دارالحکومت تل ابیب جانے والے کیتھے پیسیفک طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، سعودی عرب نے گذشتہ ماہ امریکی صدر کے دورے کے دوران اسرائیل سمیت تمام ممالک کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔
فلائٹ ٹریکنگ سروس نے طیارہ کو متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے اوپر پرواز کرتے ہوئے دکھایا، اس سے پہلے دمان شہر کے قریب سعودی ساحل کو عبور کیا۔ طیارے نے شمالی سعودی عرب اور اردن کے اوپر سے پرواز کی اور بحیرہ مردار کے شمال میں اسرائیلی حدود میں داخل ہوا۔
یہ بھی پڑھیئے
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازوں کی تیاری
ہانگ کانگ سے اڑان بھرنے والا اسرائیلی تجارتی جہاز پہلا اسرائیلی جہاز ہے جو جمعرات کے روز سعودی عرب کے شمالی علاقوں کے ساتھ اردن کے اوپر سے پرواز کرتےہوئے بحیرہ مردار کے شمال سے ہوتے ہوئے اسرائیلی حدود میں داخل ہوا
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کے دوران اپنی فضائی حدود کو تمام ممالک کی پروازوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔