(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کیلئے معروف کاروباری شخصیت کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں موجود منیب المصری سے ملاقات کی اور انھیں متحدہ جدوجہد کیلئے تمام فلسطینی دھڑوں کے اتحاد کیلئے ذمہ داری سونپی ہیں۔
حماس رہ نما نے منیب المصری کو جماعت کی طرف سے جذبہ خیر سگالی، نیک تمناوٗں اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی عمل کو کامیاب بنانے کا پیغام دیا۔
اس موقعے پرحماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، جماعت کے سیاسی شعبے کے ارکان حسام بدران اور صلاح بردویل بھی موجود تھے۔حماس کی قیادت نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے کاروباری شخصیت منیب المصری کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ حماس فلسطینی قوتوں کی صفوں میں اتحاد کے لیے ہونے والی کوششوں کو کامیاب بنانے کےلیے ہرممکن لچک کا مظاہرہ کرے گی۔