(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد نے کہا کہ حماس کے ساتھ مل کر کام کرنےکے خواہاں ہیں اور صہیونی قبضے کے خلاف جدوجہد سے لے کر پورے فلسطین کی آزادی تک جہاد اور مزاحمت کو جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جارحیت سے نبرد آزما اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسلامی جہاد نےاپنے بیان میں حامس کے ساتھ قومی معاملات پر ایک ساتھ کام کر نے کے فیصلے کا اعلان کیااور کہا کہ حماس نے "تمام اسٹیشنوں پر نمایاں موجودگی کا مظاہرہ کیااور ہمارے توسیعی اور کھلے میدانوں میں مستقل پوزیشن برقرار رکھی جس کے بعد ہم حماس کے ساتھ مل کر کام کرنےکے خواہاں ہیں اور صیہونی قبضے کے خلاف جدوجہدسے لے کر پورے فلسطین کی آزادی تک جہاد اور مزاحمت کو جاری رکھیں گے۔
اسلامی جہاد نے "حماس” تحریک اور تمام فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ "شراکت داری سمیت اتحاد” کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جہاد اصولوں کے تحفظ، اپنے لوگوں، سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع، صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے اوردشمن کے خلاف مسلح گوریلا کارروائیوں میں مل کر کام کریں گے۔