(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) عراق سے حملہ دو ڈرونز کے ذریعے کیا گیا، ایک کو روک لیا گیا دوسرا گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کی پوزیشن پر گرا۔
فسلطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار یعدیعوت احرنوت اور اسرائیلی نشریاتی کارپوریشن "کان” نے صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان شائع کیا ہے جس میں صیہونی دشمن فوج نے لبنان کے ساتھ شمالی محاذ پر گولانی بریگیڈ کے دو فوجیوں کی ہلاکت اور 24 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی فوج نے بتایا کہ لبنان کے شمالی مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب عراق سے لانچ کیے گئے دو ڈرونز کی اطلاع ملی جس میں سے ایک کو روک لیا گیا جبکہ دوسرا قابض فوج کی پوزیشن پر گرا جس کے نیتجےمیں دو اہلکار 19 سالہ سارجنٹ ڈینیئل ایویو ہیم سوفر اور 19 سالہ کارپورل تال ڈرور ہلاک اور کم سے کم 24 زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فوجی اڈے پر خطرے کی گھنٹی کیوں نہیں بجائی گئی حالانکہ دونوں ڈرونز نے عراق سے کافی فاصلے پر پرواز کی تھی۔