(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کشیدگی میں یہ اضافہ غزہ جنگ بندی کی کسی امید کو بھی خطرے سے دوچار کر دے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے گذشتہ روز کہا ہے کہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے "سنگین” نتائج کا سامنا کرنا ہو گا اور کشیدگی میں یہ اضافہ غزہ جنگ بندی کی کسی امید کو بھی خطرے سے دوچار کر دے گا۔
یاد رہے کہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ایک سینیئر فوجی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے ایک دن بعد تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو قتل کر دیا گیا جس سے علاقائی کشیدگی میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔