(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع ہود ہاشارون شہر کی میونسپلٹی نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ گزشتہ رات ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے بمباری کے نتیجے میں شہر کے تقریباً 100 مکانات کو نقصان پہنچا، جس میں کم سے کم 6 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ہودہاشارون میونسپلٹی نے کہا کہ کچھ نقصان مشکل ہے اور اس کی مرمت میں کافی وقت لگے گا، اور درجنوں دیگر گھروں کو ایرانی بمباری سے کچھ حد تک نقصان پہنچا ہے۔
صیہونی ریاست نے ایرانی حملوں میں ہونےو الے نقصان کو مکمل طورپر چھپاتے ہوئے بیان جاری کیا تھا جس میں بتایا تھا کہ صیہونی فوج نے گزشتہ رات ایران کی جانب سے تقریباً 180 میزائلوں میں سے زیادہ تر کو فضا میں تباہ کردیا گیا اور بعض کھلے مقامات پر گرے۔ جبکہ دوسری جانب سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی میزائلوں سے غیر قانونی صیہونی ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔