(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن یہ ہوگا ضرور اور نہایت درستگی سے ہوگا۔
امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے اپنی رپورٹ میں ایک با خبر ایرانی عہدے دار کے حوالے سےانکشاف کیا ہے کہ ایرانی ذمے داران نے اسرائیل کے ہاتھوں تہران میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو قتل کرنے کے بعد خطےمیں کشیدگی سے بچنے کیلئے سفارتی کوششیں کرنے والے ثالثی ذرائع کو آگاہ کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن یہ کارروائی نہایت درستی کے ساتھ ہو گی۔
اخبار نے بتایا کہ اگرچہ اسرائیل نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر تبصرے سے انکار کر دیا تاہم تل ابیب نے امریکی ذمے داران کو فورا ہی آگاہ کر دیا تھا کہ اسرائیل اس کارروائی کا ذمے دار ہے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو خطے کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔