(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی وزیرنے کہا ہے کہ ایران نے عالمی قوانین کے ساتھ ساتھ نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذیہ وقت ایران کے خلاف سخت اقدامات کا ہے۔
قابض صیہونی ریاست کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی ریاست کے وزیردفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نے اقوامِ متحدہ کے سیکیورٹی کونسل ممبر ریاستوں کے سفراء سے گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران رواں سال جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے قابل ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے میں طے کی گئیں تمام شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کیلئے ضروری ویپن گریڈ مٹیریلز حاصل کرلیا ہے جس کے تحت رواں سال ایران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے قابل ہوجائے گا۔
انھوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ ایران کے خلاف سخت اقدامات کیئے جائیں اور ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے خلاف معاشی پابندیاں عائد کی جائیں ۔