• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایران پر ڈرون حملے میں مبینہ طور پر اسرائیل ملوث ہے، امریکی اہلکار

ایرانی نیوکلیئر  پروگرام پر سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں پروگرام کو روکنے کیلئے حملے کیے جا سکتے ہیں۔

بدھ 01-02-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
ایران پر ڈرون حملے میں مبینہ طور پر اسرائیل ملوث ہے، امریکی اہلکار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی حکام نے اس حوالے سے کسی بھی تصدیق یا تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں امریکی اہلکار  کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اہلکار نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ایران میں دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں مبینہ طورپر اسرائیل ملوث ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے اس الزام کی تردید اور تصدیق کے بغیر کہا گیا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر  پروگرام پر سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو روکنے کیلئے حملے کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع نے تاحال حملوں کا الزام کسی پرعائد نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان  نے ایران میں دفاعی تنصیب پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

دوسری جانب  ایک ٹی وی پروگرام میں ایرانی قانون ساز اسمبلی کے رکن عبداللہ مرزئی نے بیان دیا کے مضبوط قیاس آرائیاں ہیں کہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں موجود ایک دفاعی تنصیب پر ہونے والے حملے کے بعد ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملوں کا ناکام بنا دیا ہے، حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Tags: اسرائیلیامریکیایرانیحسین امیرعبداللھیانڈرونصیہونی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.