(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کواس طرح کے بے بنیاد الزامات کو روکنا ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرہ عرب میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے میں ایران کے ملوث نہ ہونے کے ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے بعداسرائیل نےبین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو واضح کرے کہ اس نے ایک سنگین غلطی کی ہےجبکہ اسرائیل نے دھمکی آمیز انداز میں ایران کوپیغام دیا ہے کہ وہ اس حملے کا جواب دیگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کواس طرح کے بے بنیاد الزامات کو روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز بحرہ عرب میں عمان کے ساحل پر ایک اسرائیلی ارب پتی شخص سے منسلک آئل ٹینکر پرحملہ کیا گیا تھا اور اس حملے کے نتیجے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے اس حملے کے حوالے سےاسرائیل نےدعویٰ کیا ہے کہ اس کے آئل ٹینکر پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔