• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایرانی میزائل حملے، خلیج میں امریکی اڈے نشانہ

تہران کی عسکری کارروائی سے امریکی تنصیبات میں ہلچل، کشیدگی میں اضافہ۔

ہفتہ 28-02-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایرانی میزائل حملے، خلیج میں امریکی اڈے نشانہ
0
SHARES
1
VIEWS

تہران – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکہ اور قابض اسرائیل کی جانب سے ایران پر جارحیت کے آغاز کے چند گھنٹے بعد ہی آج ہفتہ کے روز خلیجی خطے میں فوجی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جب ایرانی میزائلوں نے امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور متعدد ممالک میں ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے گئے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، تاہم انہوں نے اہداف کی نوعیت یا کارروائیوں کے دائرہ کار کی وضاحت نہیں کی، جس سے خلیج کے کئی میدانوں میں لڑائی کا دائرہ وسیع ہونے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بحرین کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ الجفیر کے علاقے میں امریکی پانچویں بیڑے کے سروس سینٹر پر میزائل حملہ ہوا ہے، جبکہ بحرین کی وزارت داخلہ نے سائرن بجنے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں اور مقیمین کو قریب ترین محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے، اس دوران مقامی میڈیا نے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آوازیں اور میزائل گرنے کی خبریں دی ہیں، جبکہ خبر رساں ادارے رائٹرز نے الجفیر کے علاقے سے دھواں اٹھنے کی اطلاع دی ہے جہاں امریکی بحری اڈہ واقع ہے۔

کویت میں الجزیرہ کے نامہ نگار نے دھماکوں کی آوازیں اور سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے، ساتھ ہی شہری ہوا بازی کے جنرل ایڈمنسٹریشن نے تیزی سے بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کویت کی فضائی حدود کو ہوائی جہازوں اور مسافروں کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رائٹرز نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ایک زور دار دھماکے کی آواز اٹھنے کی اطلاع دی ہے، جس کی تفصیلات یا نوعیت واضح کرنے کے لیے فوری طور پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ خلیجی دارالحکومتوں کی گہرائی تک کشیدگی منتقل ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

قطر میں وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیمین سے فوجی مقامات کے گردونواح سے دور رہنے اور عمارتوں کے اندر رہنے اور ضرورت پڑنے پر ہی باہر نکلنے کی اپیل کی ہے، جبکہ قطر کی وزارت دفاع کے ایک ذمہ دار ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ پیٹریٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کئی ایرانی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔

Tags: defense alertGulf crisisIran missile attackMiddle East Conflictmilitary escalationmissile barrageRegional SecurityTehran strikesUS bases GulfUS-Iran tension
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.