(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ نےاسرائیل سے عالمی اتحاد کر نے والی طاقتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایران پر دباؤبڑھانے کے لیے اپنی کوششوں کو یکجا کرنا چاہیے”۔
عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق صہیو نی ریاست اسرائیل کےوزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کیلیے مسلسل خطرہ ہے اس لیےاسے مزید آگے بڑھنے سے روکنا ہوگا۔
بینیٹ نےاسرائیل سے عالمی اتحاد کر نے والی طاقتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایران پر دباؤبڑھانے کے لیے اپنی کوششوں کو یکجا کرنا چاہیے”۔
خیال رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے 29 نومبر کوامریکی ریاست ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سیکریٹری جوزف بوریل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گےجبکہ جوہری بات چیت کے سلسلے میں جن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان میں چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور ایران کے نمائندے شامل ہوں گے۔