(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایرانی سیکیورٹی حکام نے صہیونی ریاست کی خفیہ ایجنسی موساد کے دس خطرناک جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی خفیہ ایجنسی نے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے دس اہلکاروں پر مشتمل ایک خفیہ سیل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کا مقصد "مغربی آذربائیجان میں صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں سرگرم انٹیلی جنس فورسز کی جاسوسی کرناتھی۔
گرفتار ہونے والے اہلکار مغربی آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان کے صوبوں میں سرگرم تھے اور "موساد کے افسران کے ساتھ براہ راست ویڈیولنک کے ذریعے رابطے میں تھے
ذرائع کے مطابق اس سیل نے ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کو ختم کرنے اور قتل کرنے کی کوشش کی، لیکن خوش قسمتی سے، وہ کامیاب نہیں ہوئے۔