(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چند روز قبل صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز کی جانب سے بھی بیانات سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے پر کام کر رہا ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے "ٹائمز آف اسرائیل” میں صہیونی حکومتی اہم عہدیدارکی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک تازہ معاہدہ کیا جائےالبتہ معاہدہ ناکام ہونے کی صورت میں ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
صہیونی عہدیدار کاکہنا ہے کہ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سےکشیدگی عالمی سطح پر اپنے دوست ممالک سے تعلقات میں خرابی کے معاملات پیدا کر نے کا باعث بن سکتی ہےاس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کئی اور پہلوؤں کو بھی نظرمیں رکھ کر کوئی فیصلہ کرے گا جو اسرائیل اور ایران کے درمیان موجودہ سنگین صورتحال میں مددگار ثابت ہوسکے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز کی جانب سے بھی بیانات سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے پر کام کر رہا ہے۔