(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ہم ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات پر سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گےاور نہ ہی اسرائیل کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں، وہ جب چاہے جہاں چاہے آزادانہ کارروائی کرے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنے جاری ایک بیان میں ویانا میں امریکہ کے ایران کے ساتھ جاری ایٹمی معاہدے سے متعلق مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سے ہوئے کسی بھی جوہری معاہدے کا پابند نہیں اور اپنے دشمن کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے آزاد ہے۔
نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ہم ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات پر سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گےاور نہ ہی اسرائیل کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں، وہ جب چاہے جہاں چاہے آزادانہ کارروائی کرے گا۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق 2015 کے بعد سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز گذشتہ ہفتے کر دیا گیا ہےجس کے بارے میں فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت رُخ پرجاری ہیں البتہ کسی نتیجے پر پہنچنے کیلیے وقت انتہائی کم ہے۔