(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم نے کہا ہےکہ حزب اللہ اور غزہ سے آنے والے راکٹوں سے اسرائیل کو خطرات ہیں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم یائر لاپیڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے خطے میں ایرانی خطرات معمولی نہیں ہیں اور ہم اس خطرے سے نمٹنے کے لئے طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے ایرانی جوہری معاہدے کی طرف واپسی روک دی اور شام اور لبنان میں حزب اللہ اور ایرانیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھی ہے، صہیونی ریاست کو پورے خطے میں ایرانی تشکیل سے لبنان سے حزب اللہ کے زیادہ درست مقام تک پہنچنے والے میزائلوں سے اور غزہ سے آنے والے راکٹوں سے نمایاں خطرات کا سامنا ہے۔