(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے وزیر خزانہ کی جانب سے اس سے قبل ایران کے حوالے سے دھمکی آمیز بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ محض وقت کا مسئلہ ہے اور یہ زیادہ وقت کا بھی نہیں ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل نے ایران کے جوہری ٹھکانوں پربمباری کےلئےصہیونی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔
چینل کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ ایوگڈور لیبرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو سفارتی کارروائی کے ذریعے روکنا نا ممکن ہو گا۔
ایران کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کچھ عرصہ قبل انتہائی اہم نوعیت کے خفیہ مذاکرات ہو چکے ہیں جس میں پلان بی پر غور و خوص کیا گیا تھا۔ ان خفیہ مذاکرات کی سربراہی دونوں ممالک کے مشیران برائے قومی سلامتی نے مشترکہ طور پر کی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر خزانہ کی جانب سے اس سے قبل ایران کے حوالے سے دھمکی آمیز بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ محض وقت کا مسئلہ ہے اور یہ زیادہ وقت کا بھی نہیں ہے۔