• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران پر صہیونی-امریکی حملے، کھلی دہشت گردی اور جارحیت ہیں: حماس

حماس نے ایران پر امریکی اور صہیونی ریاست کے حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی پر براہِ راست خطرہ بتایا۔

ہفتہ 28-02-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایران پر صہیونی-امریکی حملے، کھلی دہشت گردی اور جارحیت ہیں: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے آج صبح ایران پر شروع ہونے والی امریکہ اور غاصب اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ اسرائیلی امریکی جارحیت پورے خطے کو براہ راست نشانہ بنانے کے مترادف ہے اور یہ خطے کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری پر حملہ ہے۔

حماس نے اس جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عرب و مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ اس جارحیت اور اس کے ان مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جائیں جن کا مقصد عرب و اسلامی سرزمینوں اور وہاں کے عوام کے مفادات کی قیمت پر غاصب دشمن کی خواہشات کے مطابق گریٹر اسرائیل کے قیام کے لیے خطے کا نقشہ دوبارہ ترتیب دینا ہے۔

قابض اسرائیل اور امریکی فوج نے آج ہفتے کے روز ایران پر وسیع فضائی جارحیت شروع کی ہے جبکہ غاصب اسرائیل میں سائرن بج اٹھے جس نے اپنی فضائی حدود بند کر دی اور اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران میں فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

Tags: AntiAggressionHamasHamasStatementIranIranAttackIsraelUSAggressionMiddleEastConflictPalestineSupportPeaceInMiddleEastRegionalSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.