• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 20 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی بیت المقدس اور رام اللہ میں گھروں کی مسماری، مزید نوٹس جاری

قابض اسرائیل نے بیت المقدس اور رام اللہ میں متعدد گھروں کو مسمار کیا اور مزید خاندانوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

منگل 16-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض اسرائیل کی بیت المقدس اور رام اللہ میں گھروں کی مسماری، مزید نوٹس جاری
0
SHARES
15
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی فلسطینی وجود کے خلاف جارحانہ مہم جاری ہے۔ منگل کی صبح قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ میں گھروں کی مسماری کی کارروائیاں شروع کیں جبکہ متعدد فلسطینی شہریوں کو گھروں کے انہدام کے نوٹس بھی تھما دیے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کے بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع بلدہ رافات میں ایک فلسطینی شہری کے گھر کو مسمار کرنا شروع کیا۔

اسی دوران قابض فوج نے رافات میں مزید گھروں کے انہدام کے نئے نوٹس جاری کیے جن میں کئی منزلہ مکانات بھی شامل ہیں جس سے درجنوں خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ادھر قابض اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع بلدہ دیر قدیس پر بھی دھاوا بولا جہاں اسرائیلی بلڈوزروں نے ایک فلسطینی شہری کے گھر کو زمین بوس کر دیا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض اسرائیل نے رواں سال کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تقریباً ایک ہزار مسماری کی کارروائیاں انجام دی ہیں جن کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ تمام کارروائیاں ایک منظم اور سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد مقبوضہ القدس اور اس کے گرد و نواح میں فلسطینی موجودگی کو کمزور کرنا ہے۔ گھروں اور تنصیبات کی مسماری کے ذریعے قابض اسرائیل فلسطینیوں کی زندگی کو ناقابل برداشت بنانے، ان کا استحکام تباہ کرنے اور زمین پر جابرانہ حقیقت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.